68

کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد اپیلوں پر فیصلے میں4روز باقی

لاہور(بیوروچیف)کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کے خلاف اپیلوں کے فیصلوں میں 4 روز باقی رہ گئے ہیں۔اپیلوں کی تعداد کو شیڈول کے مطابق نمٹانے کیلئے مزید3ججز کو بطور الیکشن ایپلٹ ٹریبونل تعینات کر دیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس شکیل احمد، جسٹس طارق ندیم اور جسٹس احمد ندیم ارشد پرنسپل سیٹ پر اپیلوں کی سماعت کریں گے۔اس نوٹیفکیشن کے بعد لاہور ہائی کورٹ کی پرنسپل سیٹ پر اپیلوں کی سماعت کیلئے ججز کی تعداد 6 ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں