کالا جادو کروانے کیلئے نند بھاوج نے لاکھوں روپے گنوا دئیے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جعلی عامل بابا نے کالا جادو کرنے کا جھانسہ دیکر نند’ بھاوج سے لاکھوں روپے ہتھیا لئے’ مزید رقم کا مطالبہ کرنے پر خواتین کو جادو کرنے کا کہہ کر تنگ کرنا شروع کر دیا’ جڑانوالہ پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے جعلی عامل بابا خادم سائیں کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق 238 رب کے ساجد علی نے پولیس کو درخواست گزارتے ہوئے بتایا کہ اسکی اہلیہ اور ہمشیرہ کالا جادو کروانے کیلئے عامل بابا خادم سائیں کے پاس گئیں تو اس نے باتوں میں لگا کر لاکھوں روپے ہتھیا لیے اور مزید رقم کا مطالبہ کرنے لگا۔ عامل بابا نے کہا اگر رقم ادا نہ کی تو ان پر بھی کالا جادو کر کے زندگی اجیرن بنا دونگا تو اسکی اہلیہ اور ہمشیرہ سے صورتحال سے آگاہ کیا جس پر پولیس کو اطلاع کی تو پولیس نے ملزم عامل بابا کیخلاف 397 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں