کالجز، یونیورسٹیز کی بسوں کو شہر میں داخلے کی اجازت دی جائے

کمالیہ(نامہ نگار)سابق کونسلر میونسپل کمیٹی کمالیہ رائے محمد عارف خان نے اپنی ایک بیان میں کہا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے کمالیہ شہر میں مسافر بسوں کے داخلے پر پابندی لگانا قابل افسوس ہے کیونکہ بہت سے بچے اور بچیاں جو مختلف سکول کالج اور یونیورسٹی کو جاتی انہیں بائی پاس پر اتار دیا جاتا ہے جس سے انہیں شہر انے کے لیے بھاری اخراجات برداشت کرنے پڑ رہے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کمالیہ کے سرکاری جنرل بس سٹینڈ جھکڑ موڑ تک مسافر بسوں کی رسائی کو یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں