کالجزکھل گئے

لاہور (بیوروچیف) پنجاب کے کالجزآج کھل گئے گزشتہ رات محکمہ ہائیرایجوکیشن پنجاب کی جانب سے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں سے متعلق اہم وضاحت جاری کی گئی تھی جس میں ترجمان محکمہ ہائیرایجوکیشن کا کہنا تھا کہ پنجاب کے کالجز کی چھٹیوں میں اضافہ نہیں ہوگا، سردیوں کی چھٹیوں میں اضافہ صرف سکولز میں ہوگا۔اعلامیے کے مطابق کالجز اور جامعات پر چھٹیوں میں اضافے کا اطلاق نہیں ہوگااور کالجز 12جنوری سے معمول کے مطابق کھل گئے ہیں۔ واضح رہے کہ شدیدسردی کے باعث پنجاب کے سکولوں کی چھٹیاں ایک ہفتہ بڑھا دی گئی ہیں اور وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندرحیات کا کہنا ہے کہ فیصلہ وزیر تعلیم کے سوشل میڈیا پیج پر عوامی سروے کی بنیاد پرکیاگیا،عوام سے مشاورت کے بعدسکول اب 19جنوری سے کھلیں گے،فیصلہ موسم کی شدت، طلبا کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں