کالجوں میں یونیفارم کی خرید و فروخت پرپابندی

لاہور (بیوروچیف) محکمہ کالج ایجوکیشن نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کالج کے احاطے میں یونیفارم کی خرید و فروخت سختی سے ممنوع قراردیدی۔ محکمہ کالج ایجوکیشن کی جانب سے کہاگیاہے کہ کسی بھی حالت میں طلبا کو کسی مخصوص دکاندار یا دکان سے یونیفارم خریدنے کے لیے مجبور نہیں کیا جاسکتا،طلبہ کو حوصلہ افزائی یا بالواسطہ طور پر آمادہ نہیں کیا جانا چاہیے،کسی بھی دکاندار کی ترجیحی تشہیر کی کسی بھی حالت میں اجازت نہیں ہے محکمہ کالج ایجوکیشن نے کالجز پرنسپلز کو اس سلسلے میں کالج کے احاطے میں نمایاں جگہوں پر بینر اور نوٹس آویزاں کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ حکم کی خلاف ورزی کرنے والے کالجز کے خلاف کارروائی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں