62

کالج وین گہری کھائی میں جاگری’1جاں بحق’ متعدد زخمی

سوات(نامہ نگار)کالج کی وین گہری کھائی میں گرنے سے ایک طالبعلم جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوگئے۔افسوسناک حادثہ فٹہ فضل بانڈہ کے مقام پر پیش آیا جہاں طالبعلموں سے بھری کالج وین بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری، حادثے میں ایک طالبعلم جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوگئے۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مٹہ منتقل کردیا۔تمام نوجوانوں کا تعلق گورنمنٹ کالج مٹہ سے ہے جو سیر و تفریح کے لئے گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں