کالر پر ہنسنا مہنگا پڑگیا، جویریہ سعود شدید تنقید کی زد میں

کراچی (شوبز نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ، رائٹراور رمضان ٹرانسمیشن کی میزبان جویریہ سعود اپنے ایک پروگرام کے وائرل کلپ کی وجہ سے ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا سامنا کررہی ہیں جو صارفین کو سخت ناگوار گزرا۔شو میں لائیو شو کے دوران شکارپور سے تعلق رکھنے والے ایک شخص، سمیر نے کال کر کے جلد میں شدید خارش کے مسئلے پر مشورہ طلب کیا۔کالر نے کہا کہ اس طبی مسئلے کی وجہ سے اس کی شادی میں رکاوٹ آ رہی ہے کیونکہ جب بھی رشتہ دیکھنے کی بات ہوتی ہے تو انہیں خارش شروع ہو جاتی ہے۔ گفتگو کے دوران اچانک کال منقطع ہوگئی اور وہ اپنی بات مکمل نہ کر سکا۔کلپ میں دیکھا گیا کہ میزبان کالر کی بات سنتے ہوئے دوپٹے سے چہرہ چھپا کر ہنستی رہیں جس پر سوشل میڈیا صارفین نے سخت ردعمل دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں