کالعدم تنظیم کے گرفتار کارندے کی ضمانت مسترد

ساہیوال(بیورو چیف) سپیشل جج انسداد دہشتگرد ی عدالت ساہیوال ضیا ء اللہ خان نے کالعدم تنظیم القاعدہ کے کارندے محمد خضر کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ۔ 16 فروری کو شام چار بجے دیہڑا ں والی پل اوکاڑہ سے سی ٹی ڈی نے کا لعدم تنظیم القاعدہ کے کارند ے محمد خضر کو بہت بڑی تخریبی کاروائی کے منصوبہ پر عمل در آمد سے قبل چھاپہ مار کر دہشتگرد محمد خضر پکڑ لیا ملزم سے دھماکہ خیز بارودی مواد 1752گرام آئی ای ڈی ،وغیر ہ برآمد کر کے گرفتار کر لیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں