کالعدم TPLکے گرفتار کارکن ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ساہیوال (بیورو چیف) سپیشل جج انسداد دہشت گردی عدالت ساہیوال ضیاء اللہ خان نے کالعدم تحریک لبیک عارف والا، پاکپتن اور ساہیوال کے گرفتار17 عہد یداروں اور کارکنوں شاہد محمود، نوید الحسن، محمد اکرم، دانش، خالد محمود محمد مرتضی، عابد رسول، الطاف، خالد،شہز اداحمد، مفتی عبدالرسول، اور احمد 7 یوم کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس عارف والاسٹی کے حوالے کر دیا۔ چیچہ وطنی صدر کے تحریک لبیک کے حامد رضا تحریک لبیک غلہ منڈی کے انصر نبی، اور بلال افضل۔ پاکپتن کے محمد احمد اور خادم حسین کو بھی 7 یوم کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے سپر د کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں