کال فاروڈنگ فراڈ سب سے خطرناک سائبر فراڈ

کراچی ( بیو رو چیف )آج کے دور میں موبائل فون ہماری زندگی کا لازمی حصہ بن چکے ہیں لیکن موبائل فونز میں کال فارورڈنگ سیٹنگ کی غیر محتاط استعمال توجہ نہ دینا مہنگا پڑ سکتا ہے۔ماہرین کے مطابق حالیہ دنوں میں کال فارورڈنگ فراڈ سب سے خطرناک سائبر فراڈ ثابت ہو رہا ہے، جس میں صارف کو نہ تو کسی لنک پر کلک کرنا ہوتا ہے اور نہ ہی OTP شیئر کرنا پڑتا ہے، پھر بھی اکانٹ سے پیسے نکل سکتے ہیں۔کئی صارفین کے فونز میں کال فارورڈنگ سیٹنگ بغیر اطلاع کے فعال کر دی جاتی ہے، جس کے بعد بینک اور موبائل بینکنگ سے متعلق کالیں فراڈسٹر کے نمبر پر چلی جاتی ہیں اور صارف کو تب تک خبر نہیں ہوتی جب تک اکانٹ خالی نہ ہو جائے۔یہ فراڈ تمام نیٹ ورکس پر ممکن ہے۔سائبر سیکیورٹی ماہرین نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے فون کی کال فارورڈنگ سیٹنگ فوری طور پر چیک کریں۔ کال فارورڈنگ چیک کرنے کے لیے اپنے فون کے ڈائل پیڈ میں 21 ٹائپ کریں، جس سے معلوم ہو جائے گا کہ کالز فارورڈ ہو رہی ہیں یا نہیں اور کس نمبر پر جا رہی ہیں۔ چھوٹی سی سیٹنگ کی غفلت آپ کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا سکتی ہے، اس لیے اپنی کال فارورڈنگ سیٹنگ باقاعدگی سے چیک کریں اور اپنے اکانٹ کو سائبر فراڈ سے محفوظ بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں