کامران جیلانی کی اہلیہ سے پہلی ملاقات کہاں ہوئی تھی؟

لاہور (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار کامران جیلانی نے اہلیہ سے پہلی ملاقات کا احوال سنا دیا۔اداکار کامران جیلانی نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔اہلیہ سے پہلی ملاقات کا بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے انٹرنیٹ پر بات چیت کی اور آرکٹ پر ملے، میں ان چیزوں میں تھوڑا شرمیلا ہوں لیکن ہمارا ایک دوست تھا جس نے انٹرنیٹ استعمال کرنا سکھایا۔کامران جیلانی نے کہا کہ آرکٹ پر بات کرنے کے بعد نمبروں کا تبادلہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں