کامیابی کیلئے محنت سے کام کرنا ضروری ہے، درفشاں

لاہور (شوبز نیوز) اداکارہ درفشاں سلیم نے کہا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں کامیابی کیلئے خوبصورتی کے ساتھ ساتھ صلاحیت ہونا بھی ضروری ہوتا ہے۔ درفشاں نے کہا کہ کسی بھی شخص کی کامیاب زندگی میں خوبصورتی اور صلاحیتوں کابڑا عمل دخل ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر موجودہ مقام حاصل کیا ہے جسے بر قرار رکھنے کیلئے ہر وقت کوشاں رہتی ہوں۔ اداکارہ نے کہا کہ اس چیز سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ خوبصورت چہرہ خدا کا تحفہ ہوتا ہے لیکن کامیابی کیلئے صلاحیتوں کا ہونا بھی نا گزیر ہے۔ ایک سوال کے جواب میں درفشاں نے کہا کہ ٹی وی سکرین پر اس لئے بھی بہت زیادہ نظر نہیں آتی کہ ہمیشہ معیار کو ترجیح دی ہے مزید کہا کہ میں نے جب شوبز میں قدم رکھا تو اس وقت ہی تہیہ کرلیا تھا کہ میں معیاری کام کو ہی ترجیح دوں گی جس پر عمل کررہی ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں