5

کامیاب شادی کیلئے سمجھدار ساتھی کا ہونا ضروری ہے’ دیویاتہ

ممبئی (شوبز نیوز) معروف بھارتی اداکارہ دیویا دتہ نے اب تک شادی نہ کرنے اور سنگل رہنے کی وجوہات بتادیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک خصوصی گفتگو کے دوران بھاگ ملکھا بھاگ کی اداکارہ نے اپنی زندگی سے متعلق کھل کر بات کی۔ گزشتہ تین دہائیوں سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے وابستہ 48 سالہ اداکارہ دیویا دتہ نے متعدد فلموں میں رومانوی کردار سمیت اہلیہ کے کردار بھی نبھائے لیکن حقیقی زندگی میں انہوں نے شادی سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔تاہم وہ ایک پیار دینے والے ، خیال رکھنے والے اور سمجھدار شخص کے ساتھ شراکت داری کے لیے اب بھی تیار ہیں۔ انٹریو کے دوران اب تک شادی نہ کرنے سے متعلق سوال پر اداکارہ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ یہ میں نے بہت غلطیاں کر کے سیکھا ہے اور مزید کہا کہ وہ محبت کی تلاش میں بھی رہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے کئی بار محبت تلاش کی، لیکن جب شادی یا شراکت داری کی بات آتی ہے تو اس کے لیے ایک دوسرے کی بھرپور نگہداشت اور درست شخص کے ساتھ ہونا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ انہیں ایک ایسا شخص چاہیے جو ایک اداکار کی زندگی کو سمجھے، کیونکہ یہ زندگی ہائی پروفائل اور غیر متوقع ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں