کامیڈین عمر شریف کو مداحوں سے بچھڑے 4سال ہو گئے

کراچی(بیوروچیف) کامیڈی کے بے تاج بادشاہ،عمر شریف کو مداحوں سے بچھڑے 4 برس بیت گئے۔عمر شریف نے تھیٹر، سٹیج، فلم اور ٹی وی میں اپنے فن کا لوہا منوایا، طنز و مزاح کے منفرد انداز نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا، پاکستان کے سٹیج ڈراموں کی تاریخ عمر شریف کے بغیر ادھوری رہے گی، ان کے برجستہ جملے اور مزاحیہ اداکاری آج بھی مداحوں کے ذہنوں پر نقش ہے۔بے مثال اداکاری اور جداگانہ انداز سے کئی دہائیوں تک لوگوں کو ہنسانے والے محمد عمر (عمر شریف)نے 19 اپریل 1955 کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں جنم لیا تھا۔سٹیج ڈراموں کے بے تاج بادشاہ نے 1980 میں پہلی بار آڈیو کیسٹ کے ذریعے ڈرامے ریلیز کئے، جنہوں نے پاکستان کے ساتھ ساتھ پڑوسی ملک بھارت میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑھے۔عمر شریف کے مقبول ڈراموں میں 1989 میں ریلیز ہونے والا مشہور مزاحیہ ڈرامہ بکرا قسطوں پر 1، 2، 3، 4، 5، بڈھا گھر پر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں