چنیوٹ(نامہ نگار)کانڈیوال پولیس نے خاتون کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا قریبی رشتہ داروں نے گھریلو جھگڑے پر 35 سالہ فاطمہ بی بی کو گلا دبا کر قتل کیا30 اکتوبر پولیس کو موضع کلور سے ایک خاتون کے قتل کی اطلاع موصول ہوئی نامعلوم ملزمان نے فاطمہ بی بی کو گلا دبا کر قتل کیا تھا واقعہ کی بابت تھانہ کانڈیوال میں مقدمہ نمبر 370/23 بجرم 302/34 ت پ درج ہو گیاڈی پی او عبداللہ احمد کی ہدایت پر ملزمان کو ٹریس کرنے کے لیے سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی ایس ایچ او تھانہ کانڈیوال انسپکٹر صفدر حسین ہمراہی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی و ہیومن انٹیلی جنس استعمال کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کیادوران انٹیروگیشن ملزمان الطاف اور سراج نے انکشاف کیا کہ انہوں نے گھریلو جھگڑے پر فاطمہ بی بی کو قتل کیا تھاانصاف کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ڈی پی او عبداللہ احمد کی طرف سے پولیس ٹیم میں شامل پولیس افسران و اہلکاروں کے لیے انعام کا اعلان کیا ہے۔
27