کان کی میل سے بیماریوں کی تشخیص

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )امیریکن کیمیکل سوسائٹی کے محققین نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے ایک نیا سسٹم تیار کیا ہے جو ابتدائی مرحلے میں پارکنسنز (رعشے) بیماری کی تشخیص میں مدد دے سکتا ہے۔بیماری کی شناخت کان کے میل میں موجود ایک جز سیبم کی بو میں موجود ہوتی ہے۔ اس چکنے مواد کی پیداوار جسم کرتا ہے تاکہ جِلد کو تر اور محفوظ رکھ سکے۔پارکنسنز سے متاثر افراد میں سیبم کی ایک خصوصیت اور مشکی بو ہوسکتی ہے جس کی وجہ سیبم سے خارج ہونے والے ان وولیٹائل آرگینک مرکبات (جو تیزی سے ہوا میں اڑ جاتے ہیں) میں تبدیلی کا ہونا ہوتی ہے۔سیبم سے خارج ہونے والے ان مرکبات کی نشان دہی کے لیے محققین نے اس بیماری سے متاثر 209 افراد کے کانوں سے نمونے لیے، جن میں نصف سے زیادہ میں اس کیفیت کی تشخیص کی گئی۔بعد ازاں گیس کروما ٹوگرافی اور ماس اسپیکٹرومیٹری تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے حاصل ہونے والے مرکب کا تجزیہ کیا گیا۔ان وولیٹائل آرگینک کمپانڈز میں سے چار جو پارکنسنز سے متاثر افراد میں پائے گئے وہ اس بیماری سے پاک افراد سے مختلف تھے۔ ان مرکبات میں ایتھائل بینزین، 4-ایتھائل ٹولین، پینٹانال اور 2-پینٹاڈیسائل-1، 3-ڈائیکسولین شامل ہیں۔محققین کا کہنا تھا کہ یہ مرکبات پارکنسنز کی ممکنہ نشانیاں ہو سکتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں