کباڑ کے گودام میں آتشزدگی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ہلال روڈ پر واقع چوہدری پارک کے قریب کباڑ کے گودام میں آتشزدگی’ بھاری مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا، ریسکیو1122 کی ٹیموں نے کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ ہلال روڈ پر واقع چوہدری پارک میں کباڑ کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 فائر بریگیڈ کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا، تاہم اس دوران بھاری مالیت کا سامان جل گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں