کبریٰ خان کے رخصتی کے جوڑے کی قیمت جان کر ہر کوئی حیران

لاہور (شوبز نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبری خان نے رخصتی کے موقع پر خاص جوڑا زیب تن کیا، جس نے ان کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیئے۔شادی کی تقریبات کے دوران کبری خان نے فیشن سینس کا بھی بھرپور خیال رکھا اور ہر دن ایک ایسے حسین لک میں نظر آئیں کہ ان کے چاہنے والے (مداح) بھی ان کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔شوبز انڈسٹری کے معروف جوڑے نے پری ویڈنگ ایونٹس پاکستان میں منعقد کیے جس کے بعد وہ مکہ مکرمہ کے لئے روانہ ہوگئے اور مقدس سرزمین پر نکاح ہوا، پھر دونوں وطن واپس لوٹ آئے اور مایوں، شیندی، ولیمہ اور قوالی نائٹ کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں