کبڈی ٹیم کا کھلاڑی دوستوں کے ساتھ جھگڑے میں قتل

لدھیانہ (سپورٹس نیوز)بھارتی ریاست پنجاب کے شہر لدھیانہ میں قومی سطح کے کبڈی کھلاڑی کو دوستوں کے ساتھ جھگڑے کے دوران گولی مار کر قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق 26 سالہ تیج پال سنگھ اپنے دو دوستوں کے ساتھ جاگراؤں علاقے میں ایک فیکٹری کی طرف جا رہا تھا کہ راستے میں پرانی رنجش پر ان کے درمیان تکرار شروع ہو گئی۔تکرار کے بعد جھگڑا شدت اختیار کر گیا، اسی دوران ایک نامعلوم شخص، جو تیج پال کے دوستوں میں سے کسی کے ساتھ موجود تھا، نے پستول نکال کر تیج پال کے سینے میں گولی مار دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں