کبھی بھی صرف پیسوں کیلئے فلم نہیں کرتا’ سونوسود

ممبئی (شوبز نیوز)بالی ووڈ اداکار سونو سود نے دبنگ 2 میں کام کرنے سے انکار کی وجہ بتاتے ہوئے کہاہے کہ مجھے فلم کی کہانی سمجھ میں نہیں آئی۔تفصیلات کے مطابق 2010 کی باکس آفس پر ہٹ فلم دبنگ میں ولن کا کردار ادا کرنے والے اور اپنی حقیقی زندگی میں انسان دوستی کی وجہ سے مشہور سونو سود نے کہا کہ شروع میں نے دبنگ کو بھی کرنے سے انکار کیا تھا کیونکہ وہ اس کردار سے خود کو جوڑ نہیں پا رہے تھے۔بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے 53 سالہ سونو نے کئی فلموں میں ولن کا کردار ادا کیا ہے۔ انہی میں سے ایک کردار دبنگ کے چھیدی سنگھ کا تھا مگر دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ ابتدا میں یہ کردار کرنے کے لیے تیار نہیں تھے۔ ایک حالیہ گفتگو میں سونو سود نے بتایا کہ بعد میں ہدایتکار ابھینو کیشپ کے ساتھ کئی ملاقاتوں کے بعد صورتحال بدلی۔ سونو نے کہا کہ انہوں نے مل کر کردار میں تبدیلیاں کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں