کبھی بہو کے معاملات میں دخل اندازی نہیں کی

لاہور (شوبز نیوز) پاکستانی کی سینئر اداکارہ پروین اکبر کا کہنا ہے کہ بچوں کی تربیت کیلئے کبھی بہو کے معاملات میں دخل اندازی نہیں کی۔تفصیلات کیمطابق اداکارہ پروین اکبر کا اپنے ایک انٹرویو کے دوران میزبان کے سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ میں کبھی بہوں اور ان کے بچے کے معاملے میں دخل اندازی نہیں کرتی، اگر بچہ کبھی شیطانی بھی کرے تو بہو کو کہتی ہوں کہ جا اس کو سدھارو،وہ اگر کہیں کہ آپ ڈانٹ دیں تو میں اسے یہ کہہ کر انکار کردیتی ہوں کہ میں نے کوئی اسکول نہیں کھولا ہوا یہ تمہارا کام ہے میرا کام نہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر میرے شوہر بھی پوتے کو ڈانٹ سے بچانا چاہیں تو میں انہیں منع کردیتی ہوں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں سخت مزاج ہوں اور میرا بیٹا بھی میری طرح سخت طبیعت کا ہے، اس کے بچے اس سے بہت ڈرتے ہیں جب کہ میری بہو نرم مزاج ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں