کبھی میں کبھی تم ڈرامے کا سیکوئل بننے نہیں دوں گا، فہد مصطفی

کراچی (شوبز نیوز) فہد مصطفی نے کہا ہے کہ مشہور ڈرامے کبھی میں کبھی تم کا سیکوئل کبھی نہیں بننے دوں گا۔پاکستان کے صفِ اول کے اداکار، میزبان اور پروڈیوسر فہد مصطفیٰ نے حالیہ انٹرویو میں اپنے شہرہ آفاق ڈرامہ سیریل “کبھی میں کبھی تم” کے سیکوئل سے متعلق تمام افواہوں کو دوٹوک انداز میں ختم کر دیا۔فہد مصطفیٰ نے کئی یادگار ڈراموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، 2014ء کے بعد ٹی وی سے کنارہ کش ہو گئے لیکن ان کی شاندار واپسی ڈرامہ “کبھی میں کبھی تم” کے ذریعے ہوئی، جس نے مقبولیت اور پذیرائی کے نئے ریکارڈز قائم کیے۔فہد مصطفیٰ نے نجی ٹی وی کے مشہور کرکٹ شو میں شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں