کتنی رقم پر زکوٰة کٹوتی ہو گی؟

اسلام آباد (بیوروچیف) حکومت نے رواں ہجری سال کیلئے زکوة کا نصاب 5لاکھ 3ہزار 529روپے مقررکر دیا ایڈمنسٹریٹر جنرل زکو کے مطابق بینک اکائونٹس میں مقررہ حد سے کم رقم پر زکوة کی کٹوتی نہیں ہوگی۔ اعلامیے کے مطابق زکوة و عشر آرڈیننس 1980 کے تحت ایسے بینک اکائونٹس جن میں یکم رمضان المبارک کو موجود رقم پانچ لاکھ 3ہزار 529روپے یا زائد ہوگی ان سے زکوة کی کٹوتی کی جائے گی۔ یکم رمضان المبارک کو ڈڈکشن ڈیٹ قرار دیا گیا ہے جو چاند کی رویت کیمطابق 19یا 20فروری متوقع ہے۔ اس روز سیونگ بینک اکائونٹس، پرافٹ اینڈ لاس شیئرنگ اور دیگر مماثل اکائونٹس سے مقررہ نصاب یا اس سے زائد بیلنس پر زکوة کی کٹوتی ہو گی۔ تمام زکو کلیکٹنگ اینڈ کنٹرولنگ ایجنسیز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کٹوتی شدہ رقم فوری طور پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں قائم سینٹرل زکوة اکائونٹ نمبر سی زیڈ ایٹ میں جمع کرائیں۔ رقم جمع کرانے کے بعد فارم ے اور بی کی کاپی وزارتِ تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ کو ارسال کی جائے گی۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ یکم رمضان کو تمام مالیاتی ادارے عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں