کتوں پر جواء لگانے والوں پر پولیس کا چھاپہ

کمالیہ(نامہ نگار)جوا لگا کر کتوں کو لڑانے والے ملزمان کے خلاف مقدمات درج ۔تفصیل کے مطابق اے ایس آئی ذوالفقار علی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے موضع موہل میں جوا لگا کر کتے لڑانے والے افراد محمد امین ،مبارک علی ،مہتاب علی ،محمد ریاض ،لال خان ،غلام قادر ،شعیب اقبال وغیرہ کے خلاف مقدمات درج کیے گئے اور موقع سے ایک کتا اور دو کیر ی ڈبے اورملزمان کے قبضہ سے 25ہزار روپے بھی قبضہ میں لیے گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں