کتے کے کاٹنے کے کیسز میں اضافہ پر یونین کونسل سیکرٹری معطل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے احکامات پرکمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کا ڈویژن کی تحصیلوں کے دوروں کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے تحصیل پیر محل کا دورہ اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کا معائنہ کرکے مختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت،ادویات ہسپتال سے ملنے کی تصدیق اور اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو صفائی یقینی بنانے کے لئے وارننگ جاری اوراسسٹنٹ کمشنر کو ہسپتال میں عملہ صفائی بڑھانے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔کمشنر نے ہسپتال میں ڈاگ بائٹ(کتے کے کاٹنے)کے کیسز میں اضافہ پر متعلقہ یونین کونسل سیکرٹری کو معطل کردیاجبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو دیہی17 یونین کونسل میں میونسپل سروسز میں بہتری یقینی بنانے کی ہدایت کے ساتھ وارننگ بھی دی۔ انہوں نے زیر تکمیل ٹراما سنٹر31 دسمبر2025 تک فنکشنل کرنے کے لئے ایس ڈی او بلڈنگزکو ڈیڈ لائن دی اور کہا کہ20 بیڈز کے ٹراما سنٹر کی تکمیل سے ہسپتال میں بیڈز کی تعداد50 ہوجائے گی۔ہسپتال کو مزید وسعت اور ڈاکٹرز کی تعداد میں اضافہ کرایا جائے گا۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر آفس میں اجلاس کی صدارت کی اور تحصیل میں سڑکوں کی مرمت وبحالی،سیوریج سسٹم کی اپ گریڈیشن کے لئے”سٹی پیکج ”تیار کرنے کی ہدایت کی جسے آئندہ مالی سال میں شامل کراکر پیرمحل کے عوام کے لئے منصوبے مکمل کرائے جائیں گے۔کمشنر نے سٹریٹ لائٹس میں اضافہ،گرین بیلٹس کو سرسبزوشاداب بنانے کی ضرورت پر زور دیا اورشہری وعلاقائی خوبصورتی کے منصوبے مکمل کرنے کا ٹاسک بھی تفویض کیا۔کمشنر نے پبلک پارک کا دورہ اور تفریحی سہولیات میں اضافہ کرنے کی تاکید کی اور کہا کہ پارک میں ٹک شاپ،لائبریری کا قیام عمل میں لایا جائے۔انہوں نے ذرائع آمدن کو بڑھانے کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت موثر اقدامات کی تلقین کی۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کو سیلاب سے متاثرہ دیہاتوں میں انفراسٹرکچر کی تعمیر ومرمت اور بحالی کے لئے سروے مکمل کرنے کا بھی ٹاسک دیا۔انہوں نے دستیاب اراضی پر بچوں کا پارک،مثالی گاں کے لئے پلاننگ کرنے،قبرستانوں میں صفائی کا معیار برقرار رکھنے کے اہداف تفویض کئے۔کمشنر نے ماڈل بازار پر اشیائے ضروریہ کی دستیابی،معیار اور نرخ ناموں کے مطابق فروخت کو چیک کیا اوربازار کو مزید جاذب نظر اور وسعت دینے کی ہدایت کی۔انہوں نے مسافر بس سٹینڈ کا بھی دورہ کیا اورکہا کہ بس سٹینڈ میں مسافروں کے لئے سہولیات کو مزید بہتر بنائیں۔بس سٹینڈ کی اپ گریڈیشن پلان پر بریفنگ اور موقع پر ضروری ہدایات جاری کیں۔دریں اثنائ۔فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پرکمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے چیئرمین بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر عامر سرفراز کے ہمراہ لائل پور میوزیم کا دورہ کیا۔اس موقع پر لائلپور میوزیم کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا اور کمشنر نے کہا کہ میوزیم میں 5ہزار سے زائد پڑی نوادرات کو ڈسپلے کرنا ضروری ہے۔ کمشنر نے کیوریٹر میوزیم سے توسیع کا پلان بھی طلب کرلیااور کہا کہ میوزیم میں آنے والے وزیٹرز کے لئے سہولیات کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میوزیم میں مینٹیننس کے مسائل کو دو ہفتوں میں حل کیا جائے۔ بورڈ آف گورنرز کے آئندہ ہونے والے اجلاس میں ضروری فیصلے ہونگے۔میوزیم کی توسیع کی ڈویلپمنٹ سکیم سے میوزیم مزید توجہ کا مرکز بنے گا۔انہوں نے خطہ کی تاریخ پر مشتمل گیلریز دیکھیں۔ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن عامر رضا اورکیوریٹر مقبول احمد ملک بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں