کرئیر کا آغاز اسٹیج سے کیا’اداکارکاشف محمود

لاہور (شوبز نیوز) سینئر اداکار کاشف محمود نے کہاہے کہ میں نے اپنے کرئیر کا آغاز اسٹیج سے کیا تھا اور مجھے پہلا معاوضہ2500روپے ملا تھا جو میرے لئے 25لاکھ روپے کی اہمیت رکھتا ہے ، خالد بٹ اور قوی خان بہت بڑے اداکار تھے لیکن مجھے ایسا لگتا ہے کہ انہیں جو مرتبہ و مقام ملنا چاہیے تھا وہ نہیں دیا گیا ۔ ایک انٹر ویو میں کاشف محمود نے کہا کہ میں جب اپنے کرئیر میں جدوجہد کر رہا تھا توروزانہ الحمر اجاتا تھا کیونکہ کام نہیں ملتا تھا ،ایک روز خالد بٹ نے مجھے اسٹیج ڈرامے میں چانس دیا جہاں سے میرے کرئیر کا آغاز ہوا ، مجھے پہلا معاوضہ 2500روپے ملا تھا جسے میں25لاکھ کی اہمیت دیتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ جب کوئی فنکار عمر کے خاص حصے میں پہنچ جائے تو اس پر توجہ بڑھا دیں ، شوبز کے لوگوں کو ایسے لیجنڈ کو وقت دینا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں