سرگودھا (بیوروچیف) پنجاب کے ضلع سرگودھا میں کرائے کا مکان خالی کروانے کی کوشش پر علاقہ مکینوں نے تحصیل آفس کے عملے پر حملہ کرتے ہوئے پٹواری کے کپڑے پھاڑ دیے۔پولیس کے مطابق 9خواتین سمیت 21افراد نے پٹواری کے آفس پر حملہ کیا اور توڑ پھوڑ کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کی شکار سرکاری ٹیم طارق آباد میں مکان خالی کروا رہی تھی، سرکاری عملے پر حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔




