33

کراچی حملہ ‘ PSL میچز جاری رکھنے پر اتفاق

کراچی(سپورٹس نیوز)پاکستان سپر لیگ کے بقیہ تمام میچ شیڈول کے مطابق ہوں گے ٹورنامنٹ کے حوالے سے افواہیں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان سپر لیگ فرنچائز مالکان نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ پی ایس ایل 8 کے میچز شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے ۔ ہفتے کو کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہونیوالا میچ بھی وقت پر شروع ہوگا۔ جمعہ کی شام کراچی میں پولیس آفس کے واقعہ کے بعد کی صورتحال پر غور کیلئے پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے درمیان ہنگامی اجلاس ہوا، اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ واقعہ کا براہ راست پاکستان سپر لیگ سے کوئی تعلق نہیں ہے، پاکستان سپر لیگ کے میچز جاری رہیں گے ۔ دو فرنچائز مالکان اور پی سی بی کے ایک ذمہ دار عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ کراچی میں شیڈولڈ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ شام سات بجے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہوگا، پی ایس ایل کے بقیہ میچز بھی وقت پر ہوں گے۔ پشاور زلمی کی ٹیم پروگرام کے مطابق کراچی کا سفر کرے گی جبکہ اسلام آباد کی ٹیم بھی کراچی سے ملتان پہنچ چکی ہے ۔ اجلاس میں اتفاق کیا گیا کھلاڑیوں کو پہلے سے ہی سربراہان مملکت کے لیول کی سیکورٹی دی گئی ہے جو کسی بھی ملک میں سیکیورٹی کا سب سے ٹاپ لیول ہوتا ہ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں