کراچی سے حیدرآباد تک نئی موٹر وے کیلئے سروے شروع

کراچی (بیوروچیف) کراچی سے حیدر آباد تک نئی موٹر وے کی تعمیر کے لیے سروے کا کام شروع ہو گیا جبکہ موٹر وے ایم 6حیدر آباد سکھر سیکشن کی منظوری دیدی گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے کراچی میں ملاقات کی جس دوران مختلف ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دوران ملاقات وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا موٹر وے ایم 6حیدرآباد سکھر سیکشن کی منظوری دینے پر وفاق کے شکر گزار ہیں۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کراچی تا حیدرآباد نئے موٹروے کی تعمیر کے لیے سروے کا کام بھی شروع ہوگیا ہے۔دوسری جانب علیم خان نے بتایا کہ ایم 6موٹروے 363ارب روپے سے نیشنل ہائی وے اتھارٹی بنائے گی، ایم 6 موٹروے کو 4 سیکشنز میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں نوشہرو فیروز سے رانی پور، رانی پور سے سکھر، حیدرآباد سے ٹنڈو آدم اور ٹنڈو آدم سے نوابشاہ شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں