کراچی سے راولپنڈی جانیوالی تیز رفتار ٹرین سے گر کر ایک مسافر جاں بحق

گوجرہ(نامہ نگار)کراچی سے راولپنڈی جانے والے تیز رفتارٹرین سے گر کرایک شخص جاں بحق ہو گیا۔معلوم ہواہے کہ کراچی سے راولپنڈی جا نیوالی پاکستان ایکسپریس پرچک نمبر 45اے بی ایس تحصیل لیاقت پورضلع رحیم یار خان حال مقیم ڈھوک چورہ ضلع راولپنڈی کا 36 سالہ محمد نعیم ولد مختاراحمدسوار تھاجو کہ گوجرہ کے چک نمبر373ج ب کے قریب ٹرین سے گر کر بری سے کچلا گیا اورزخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔اطلاع ملنے پر مقامی پولیس نے اس کی نعش تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں