2

کراچی سے چٹاگانگ تک شپنگ سروس شروع

کراچی(بیوروچیف) نیشنل لوجسٹک کارپوریشن (این ایل سی) اور دبئی پورٹس (ڈی پی) ورلڈ نے کراچی سے چٹاگانگ تک تاریخی شپنگ سروس کا آغاز کر دیا۔این ایل سی اور ڈی پی ورلڈ نے اکتوبر میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلی براہ راست شپنگ سروس کے آغاز کے بعد 1,000سے زائد کنٹینرز کی ترسیل مکمل کر لی جو جنوبی ایشیا میں تجارت اور علاقائی روابط کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے۔کراچی اور جبل علی کے درمیان کنٹینرز کی سروس 13جنوری کو این ایل سی کے پہلے جہاز کے ساتھ شروع ہوگی، دوسرا جہاز جنوری کے آخر تک روانہ کیا جائے گا۔فروری 2025میں خوردنی تیل کے جہاز کی روانگی کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے، جو اس اشتراکی کوشش کے دائرہ کار کو مزید وسعت دے گا۔اس سروس سے علاقائی تجارت کے فروغ میں ایک نئے دور کا آغاز ہو گا، سروس کا مقصد معاشی ترقی و خوشحالی کو فروغ دینا اور خطے میں ترقی کی رفتار کو مزید تیز کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں