23

کراچی میں تنہا رہ کر بہت کٹھن حالات کا سامنا کیا۔ دیا مغل

کراچی (شوبز نیوز) اداکارہ دیا مغل نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی میں اکیلے رہتے ہوئے انہیں کئی مشکلات اور کٹھن حالات کا سامنا کرنا پڑا۔دیا مغل نے حال ہی میں پروگرام زبردست ود وصی شاہ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔دیا مغل نے بتایا کہ ان کا آبائی شہر لاہور ہے اور جب وہ نئی نئی کراچی منتقل ہوئی تھیں تو اس دوران انہوں نے ایک پروجیکٹ پر کام شروع کیا، شوٹنگ شروع ہوئے صرف دو دن ہی ہوئے تھے کہ انہیں اطلاع ملی کہ ٹیکنیکل وجوہات کی بنا پر شوٹنگ کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں