کراچی میں جرمن قونصل خانے کی ویزا سروس بحال

کراچی (بیوروچیف) جرمنی جانے کے خواہشمند پاکستانی شہریوں کے لیے خوشخبری’ کراچی میں واقع جرمن قونصل خانے نے ایک مختصر وقفے کے بعد اپنی ویزہ سروس دوبارہ شروع کر دی ہے۔جرمن قونصل خانے کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق قونصل خانہ آج معمول کے مطابق ویزہ درخواست گزاروں کو خدمات فراہم کرے گا۔جن افراد نے قونصل خانے کی عارضی بندش کے دوران اپائنٹمنٹ لی تھی، انہیں اب نئے سرے سے اپائنٹمنٹ بک کرنی ہوگی۔ درخواست گزار جرمن قونصل خانے کے آن لائن پورٹل کے ذریعے اپائنٹمنٹ حاصل کر سکتے ہیں۔قونصل خانے نے واضح کیا ہے کہ نان یورپیئن شہریوں کے لیے بھی ویزہ سروسز مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہیں اور تمام ویزہ کیٹیگریز میں درخواستیں معمول کے مطابق وصول کی جا رہی ہیں۔جرمنی کا سفر کرنے کے خواہشمند پاکستانی اب کراچی ہی سے اپنے ویزہ کے تمام مراحل مکمل کر سکتے ہیں جس سے درخواست گزاروں کو لاہور یا اسلام آباد جانے کی زحمت نہیں اٹھانی پڑے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں