کراچی(بیوروچیف ) سی ٹی ڈی کراچی نے حساس اداروں کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملک شام سے تربیت یافتہ 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا، جن سے دو پستولیں، ایمونیشن اور بارودی مواد برآمد ہوا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں میں سید رضا احمد جعفری اور سید خرم علی کاظمی شامل ہیں۔ دہشتگرد سید رضا احمد جعفری پولیس کا سابق ملازم ہے، جسے 1994 میں پولیس سے برطرف کردیا گیا تھا۔دہشتگردوں کو بیرونِ ملک سے دہشتگردری کے لئے کثیر رقم بھی ملتی تھی اور ان کا تعلق ہائی ویلیو ٹارگٹ کلنگ نامی اسپیشل اسکواڈ گروپ سے ہے۔ یہ لوگ بیرونِ ملک سے ملنے والے ٹارگٹ پر اہم شخصیات کو قتل کرتے ہیں۔
70