کراچی میں کام کرکے شاندارکیرئیر بنایا،محسن عباس

لاہور(شوبز نیوز) معروف ٹی وی اداکار محسن عباس نے کہا کہ فیصل آباد سے کراچی ہجرت نا کرتا تو آج اس مقام پر نہیں ہوتا۔ کراچی میں 20 سال سے ہوں اور اس شہر کو اپنا دوسرا گھر کہتا ہوں۔نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے محسن عباس نے کہا جب والدین نہیں ہوتے تو احساس ہوتا ہے، آج جب میرے دونوں ہاتھ خالی ہیں، یتیمی کا بوجھ اٹھاتا ہوں تو مجھ سے نہیں اٹھتا۔انہوں نے کہا کہ جب وہ کراچی آئے تو بالکل تنہا تھے لیکن اس تنہائی نے انہیں خدا کے قریب کردیا۔ انہوں نے خدا کو دیکھنا اور محسوس کرنا شروع کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں