کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی

کراچی (سپورٹس نیوز) ایچ بی ایل پی ایس ایل 10کے گیارہویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 2وکٹوں سے شکست دے دی۔ کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوور میں 8وکٹ کے نقصان پر 147رنز بنائے۔پشاور زلمی کی جانب سے بابر اعظم نے 46، محمد حارث نے 28رنز بنائے۔ الزاری جوزف نے 24 اور حسین طلعت نے 18رنز بنائے۔کراچی کنگز کی جانب سے خوشدل شاہ اور عباس آفریدی نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔کراچی کنگز نے 148رنز کا ہدف آخری اوور کی تیسری گیند پر حاصل کیا۔کراچی کنگز کی جانب سے ڈیوڈ وارنر نے 60رنز کی اننگز کھیلی جبکہ خوشدل شاہ 23رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔پشاور زلمی کے لیوک ووڈ نے 3اور علی رضا نے 2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں