کراچی کنگز کے غیر ملکی کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر

لاہور (شوبز نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں کراچی کنگز کو بڑا دھچکا لگا ہے کیونکہ نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ایڈم ملنے گھٹنے کی انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔ دائیں ہاتھ کے 31 سالہ فاسٹ بولر ملنے کو یہ انجری لاہور قلندرز کے خلاف میچ کے دوران ہوئی تھی۔ اگرچہ ایڈم ملنے ٹیم کے ساتھ رہ کر صحتیابی کی امید کررہے تھے لیکن طبی معائنے کے بعد تصدیق ہو گئی کہ وہ پی ایس ایل کے اس سیزن میں مزید نہیں کھیل سکیں گے۔کراچی کنگز کی مینجمنٹ نے ایڈم ملنے کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ ملنے نے انجری سے قبل کراچی کنگز کے 2 میچز میں حصہ لیا تھا۔ کراچی کنگز نے ملنے کی جگہ نوجوان کھلاڑی سعد بیگ کو اس سیزن کیلئے مستقل طورپر اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں