کرایہ پر لائسنس حاصل کرکے میڈیکل سٹورز چلانے کا انکشاف

جڑانوالہ (نامہ نگار) ڈرگ کنٹرول اتھارٹی و محکمہ ہیلتھ افسران کی مبینہ چشم پوشی کے باعث دوسروں کے نام پر ماہانہ کرایہ پر حاصل کئے گئے لالئینس پر قائم درجنوں فارمیسیز و میڈیکل اسٹور ز پر مذکورہ فارماسسٹ کی غیر موجودگی میں ادویات کی دھرے سے فروخت جاری،عوامی سماجی حلقوں کا وزیر اعلیٰ پنجاب،سیکرٹری ہیلتھ پنجاب و دیگران سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ فارمیسی و میڈیکل اسٹورز کو کرائے کے سرٹیفیکیٹ و لالینس فروخت کرنے کی روش کو تبدیل کیا جائے اور ہر فارمیسی پر فارماسسٹ کا ہونا لازمی ہو گا ذرائع کے مطابق ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے جسکی کیٹگری ہو گی اسکی موجودگی لازمی قرار دی گئی ہے تاکہ غیر معیاری ادویات کی فروخت میں ملوث میڈیکل اسٹورز و فارمیسیز مالکان کی حوصلہ شکنی ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں