کرتارپور راہداری سے 208 یاتریوں کی پاکستان آمد

نارووال (نامہ نگار) پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدہ صورت حال کے باوجود آج بھی کرتارپور راہداری معمول کے مطابق کھلی رہی۔آج بذریعہ راہداری 208یاتری بھارت سے کرتار پور پہنچے، یاتریوں نے پاک بھارت حکومتوں سے اپیل کی کہ کرتارپور راہدری کو کھلا رکھا جائے۔ بھارتی یاتریوں نے اپنی مذہبی رسومات ادا کیں، لنگر ہال میں لنگر کھایا۔ یاتریوں نے کہا کہ یہ راہداری ان کی 70سالوں کی دعائوں کا نتیجہ ہے، موجودہ حالات میں بھی راہداری کھلی رہنی چاہیے۔یاتریوں نے کہا کہ انہیں لگا کہ وہ اپنے ہی ملک کے کسی دوسرے شہر آئے ہیں، یہاں کے انتظامات اور صفائی بہترین ہے، یاتری حسین یادیں لیے بذریعہ راہداری واپس بھارت لوٹ گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں