کرتارپور کاگورودوارہ سیلاب میں کیسے ڈوبا؟

نارووال (نامہ نگار) راوی میں بھارت کی طرف سے گنجائش سے بہت زیادہ پانی چھوڑے جانے کے نتیجہ میں سکھ مذہب کا مقدس تاریخی استھان گورودوارہ کرتار پور صاحب دس فٹ تک پانی میں ڈوبا۔بھارت سے آنے والے پانی کے بڑے ریلے نے گورودوارہ کرتارپور صاحب کے نزدیک بنائے گئے حفاظتی پشتے کو تباہ کر دیا اور پانی گورودوارہ صاحب میں داخل ہو گیا بلکہ ارد گرد کے کئی دیہات میں بھی پانی گھروں میں گھس گیا۔گورودوارہ میں زائرین اور منتظمین، خدموں کو سیلاب کے ریلے کی آمد سے پہلے محفوظ مقام پر پہنچنے کا موقع نہیں ملا۔ بہت سے لوگ گورودوارہ میں رکے رہے۔ اس دوران پاک فوج کے جوانوں نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن کیا اور گورودوارہ میں موجود افراد کو وہاں سے مھفوظ مقام تک پہنچانے میں مدد کی۔ گورودوارہ میں موجود گورو گرنتھ صاحب کے تمام نسخے سیلاب کے پانی سے مکمل محفوظ ہیں۔ دھوسی پشتہ ٹوٹنے سے پوری زرعی زمین زیر آب ہے۔ سرحدی علاقے کے کئی گھروں میں پانی داخل ہو چکا ہے۔ ہند-پاک سرحد کے پاس واقع گرودوارہ کرتار پور کوریڈور کھلنے کے بعد پہلی بار سیلاب سے متاثر ہوا ہے۔ مشرقی پنجاب میں دریائے راوی میں زیادہ پانی چھوڑے جانے سے نارووال میں سکھ دھرم کا مقدس استھان گورودوارہ کرتار پور صاحب دس فٹ تک سیلابی پانی میں ڈوب گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں