فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) بشپ شمس پرویز نے کہا ہے کہ کرسمس کا تہوار مسیحیوںکیلئے انتہائی خوشی ‘ شادمانی اور مسرت کا تہوار ہے دسمبر کامہینہ شروع ہوتے ہی تیاریاں شروع ہو جاتی ہیں ‘گھروں ‘اداروں ‘چرچز کو سجایا جاتا ہے گفٹ تقسیم کئے جاتے ہیں پروگرامز منعقدکئے جاتے ہیں’ائیر پورٹ ‘ بڑے بڑے مالز اور پبلک جگہوں پر کرسمس کی علامات دکھائی دیتی ہے۔سیحی گھر و ں کی چھتوں پر سٹار لگاتے ہیں گھر وں اور چرچز میں ڈیکوریشن کی جاتی ہے ایک اندازے کے مطابق سب سے زیادہ اخراجات اور مصر و فیات کے باوجود ہر جگہ پروگرامز کئے جاتے ہیں ۔یسوع کی پیدائش کے موقعہ پر آسمان سے روشنی اتری آج بھی کرسمس کو سمجھنے کیلئے آسمان سے تجلی کی ضرورت ہے ۔
2