کرسٹینا رونالڈو کو سعودی کلب چھوڑنے کی پیشکش آ گئی

ریاض (سپورٹس نیوز) پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو کو سعودی عرب میں فٹبال کریئر ختم کر کے فیفا کلب ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے ایک بڑی پیشکش موصول ہوئی ہے۔ رونالڈو اس وقت سعودی پرو لیگ کے کلب النصر کی نمائندگی کر رہے ہیں، تاہم تین سیزنز گزرنے کے باوجود وہ لیگ ٹائٹل جیتنے میں ناکام رہے ہیں۔ اگرچہ رونالڈو نے مسلسل دو سیزنز میں ٹاپ سکورر کا اعزاز حاصل کیا مگر ٹیم کی سطح پر کامیابی محدود رہی ہے۔ النصر اب تک صرف عرب کلب چیمپئنز کپ 2023 جیت سکا ہے اور آئندہ سیزن کے لیے ایشین چیمپئنز لیگ میں بھی کوالیفائی نہیں کر سکا۔ذرائع کے مطابق رونالڈو کا مبینہ طور پر 16 کروڑ 40 لاکھ پانڈ سالانہ کا معاہدہ اسی موسم گرما میں ختم ہو رہا ہے، جس کے بعد ان کے مستقبل پر سوالیہ نشان ہے کہ آیا وہ سعودی عرب میں قیام جاری رکھیں گے یا نیا راستہ اختیار کریں گے۔ اس غیر یقینی صورتحال کے دوران معروف ہسپانوی اخبار مارکا کے مطابق ایک برازیلی کلب نے رونالڈو کو بڑی پیشکش کی ہے، جس کے تحت وہ آئندہ ماہ شروع ہونے والے کلب ورلڈ کپ میں شرکت کر سکتے ہیں۔ اگرچہ کلب کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں