11

کرسچن میرج ایکٹ کے تحت شادی کی عمر18سال کردی گئی

ساہیوال(بیوروچیف)کرسچن میرج (ترمیمی ) ایکٹ 2024 کے تحت مسیحی مردوں اور عورتوں کی شادی کی عمر 18 سال کردی گئی،صدر مملکت نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت ایکٹ کی منظوری دیدی ۔ بشپ ابراہم عظیم ڈینئیل اس ترمیم کیلئے عرصہ دراز سے کوشاں تھے۔ترمیم کے تحت 1872 کے کرسچن میرج ایکٹ کے سیکشن 60 میں ترمیم کی گئی ہے، ترامیم سے پہلے شادی کرنے کا ارادہ رکھنے والے مسیحی مردوں اور عورتوں کی عمریں بالترتیب 16 اور 13 سال سے زیادہ ہونی چاہئے تھیں۔ بشپ آف ساہیوا ل ابراہم عظیم ڈینئیل مسیحی برادری کے سرکردہ مذہبی رہنماؤں کی معاونت سے مسیحی عائلی قوانین میں ترمیم کیلئے عرصہ دراز سے کوشاں تھے بالآخر ان کی محنت رنگ لے آئی۔ایوان صدر میں منعقدہ خصوصی تقریب میں مسیحی برادری کی نمائندگی کرتے ہوئے بشپ آف ساہیوال بشپ ابراہم عظیم ڈینئیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرد اور خواتین کے لئے شادی کی عمر بڑھانا مسیحی برادری کا دیرینہ مطالبہ تھا۔ انہوں نے ایکٹ پر دستخط کرنے پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں