24

کرغزستان میں پھنسے طلبہ کی واپسی کیلئے فضائی آپریشن تیز

بشکیک(مانیٹرنگ ڈیسک)کرغزستان میں پھنسے پاکستانی طلبہ اور مسافروں کو واپس لانے کیلئے آج مزیددوپروازیں بشکیک جائیں گی ۔ خصوصی پروازوں کے ذریعے 360 طلبا کو وطن واپس لایا جائے گا، ایک پرواز لاہور، دوسری اسلام آباد پہنچے گی، دونوں پروازیں شام تک پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔یاد رہے کہ کرغزستان میں پرتشدد واقعات کے بعد پاکستانی طلبہ کی واپسی کا عمل شروع ہوگیا، گزشتہ روز طلبہ سمیت 180 مسافروں کو لے کر پہلی پرواز KA-571 لاہور ایئرپورٹ پر پہنچی۔لاہور ایئرپورٹ پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خصوصی طور پر طلبہ کا استقبال کیا، اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر لاہور ایئرپورٹ اور دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں