کرغزستان کے صدر کے اعزاز میں پر وقار استقبالیہ

اسلام آباد (بیوروچیف) کرغزستان کے صدر کے اعزاز میں وزیراعظم ہائوس میں پروقار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔کرغزستان کے صدر صادرژاپاروف کی وزیراعظم ہائوس آمد پر وزیراعظم شہبازشریف نے معززمہمان کا پرتپاک استقبال کیا، دونوں رہنمائوں نے ایک دوسرے کیلئے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا، اس موقع پر دونوں ممالککے قومی ترانے بجائے گئے۔کرغزستان کے صدر کو مسلح افواج کے چاق چوبند دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا، معزز مہمان نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔بعدازاں دونوں رہنمائوں نے اپنے اپنے وفد کے ارکان کا تعارف بھی کرایا،اس کے بعد کرغزستان کے صدر نے وزیراعظم ہائوس کے احاطے میں پودا بھی لگایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں