کرم کے فریقین سے اسلحہ واپس لینا احسن اقدام

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاراچنار کا مسئلہ مزاکرات سے حل کریں دھرنے مسائل کا حل نہیں ہے۔مدارس بل پر دستخط خوش ائند ہے۔صدارتی آرڈنینس سے اختلا فا ت ختم ہوگئے۔یہ بات علامہ طاہر الحسن مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری پاکستان علما کونسل نے اپنے خصوصی بیان میں کہی اور مزید کہا کہ پارا چنار کا مسئلہ کئی سالوں سے ہے اور اس کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے جو جدو جہد ہو رہی ہے وہ خوش ائند ہے ہماری پاک فوج اور سلامتی کے اداروں نے ہمیشہ دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے بے شمار قربانیاں دی ہیں مگر کچھ عناصر پاکستان کے حالات کو خراب کرنے میں پیش پیش ہیں دہشت گردی اور فرقہ وارانہ فسادات کے خاتمہ کیلئے ملک کو اسلحہ سے پاک کرنا ہوگا اور پارا چنار اور کرم سے بھی دونوں قریقین سے اسلحہ واپس لینا احسن اقدام ہے اور تمام فریقین کو قانون کی حکمرانی کیلئے اور پاکستان کی خوشحالی کیلئے اپنے اختلافات ختم کر کے بھائی چارے کی فضا قائم کرنا ہوگا اور پاک فوج اور سلامتی کے اداروں کے ساتھ ملکر امن و امان قائم کرنے میں مکمل تعاون کریں دنیا کے تمام مسائل ہمیشہ بات چیت سے ہی حل ہوتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں