30

کرنٹ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کے مویشی ہلاک

جڑانوالہ(نامہ نگار) فیسکو کی مبینہ غفلت کے بجلی کی لٹکتی ہائی وولٹیج تاروں سے کرنٹ لگنے پر محنت کش کی لاکھوں روپے مالیت کی بھینس اور بچھڑا ہلاک ہو گیا،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گائوں چک نمبر 22 گ ب میں فیسکو کی مبینہ غفلت کے باعث بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں سے کرنٹ لگنے پر محنت کش کی لاکھوں روپے مالیت کی بھینس اور بچھڑا ہلاک ہو گیا جس پر علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ متعدد مرتبہ فیسکو کے ایس ڈی او کو ٹرانسفارمر کی خرابی اور بجلی کی لٹکتی ہوئی تاروں کی خطرناک حالت سے آگاہ کر چکے تھے،مگر متعلقہ حکام کی جانب سے کوئی عملی اقدام نہیں کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ تاریں نہ صرف جانوروں بلکہ انسانی جانوں کے لیے بھی شدید خطرہ ہیں اور روز مرہ کی زندگی کو متاثر کر رہی ہیں۔اہل علاقہ کا مزید کہنا تھا کہ ان کی جائز شکایات کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے،جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ہے علاقہ مکینوں نے فیسکو کے اعلی حکام سے فوری طور پر مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس مسئلے کا نوٹس لیں اور بجلی کی لٹکتی تاروں کو درست کرکے آئندہ ایسے حادثات سے بچا کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں۔متاثرہ خاندان اور اہل دیہہ نے فیسکو حکام کو انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ بر وقت اقدامات نہ کئے گئے تو وہ مزید قانونی کارروائی کرنے پر مجبور ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں