کرنٹ لگنے سے محنت کش جاں بحق

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ مقبول روڈ پر کرنٹ لگنے سے محنت کش لقمہ اجل بن گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سمندری کا رہائشی کیف ولد فیض احمد مقبول روڈ پر لکڑی سے لوڈ ٹرک پر چڑھ کر بجلی کی تاروں کو اونچا کرنے گیا تو کرنٹ لگنے سے بری طرح زخمی ہو کر گر پڑا ، جسے تشویشناک حالت میں سول ہسپتال لایا گیا ، جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گیا، ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں