فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ملت ٹائون کے علاقہ نلکہ کوہالہ کے قریب فیکٹری میں کام کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے محنت کش زندگی کی بازی ہار گیا۔ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 113ج ب پھلاہی کا رہائشی عمران عرف مانی نلکہ کوہالہ میں ایک فیکٹری میں کام کر رہا تھا کہ اچانک اس کا ہاتھ بجلی کی ننگی تار کو لگنے سے زور دار جھٹکا لگا اور وہ بے ہوش ہو کر گر پڑا۔ موقع پر موجود اس کے ساتھیوں نے طبی امداد کی غرض سے ہسپتال پہنچایا جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔تاہم پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔



