21

کرنٹ لگنے سے نشئی جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ محلہ جمیل پارک کے قریب نشئی بجلی کی تار کاٹتے ہوئے کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گیا، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے الائیڈ ہسپتال منتقل کر کے ورثاء کی تلاش شروع کر دی’ 35 سالہ نشئی جمیل پارک کے قریب بجلی کی تار چوری کرنے کی خاطر تار کاٹنے لگا تو اچانک زور دار جھٹکا لگا اور وہ بے ہوش ہو کر گر پڑا، اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچے تو وہ زندگی کی بازی ہار چکا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں